تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / سپورٹس بورڈ کے پی کے کے زیر اتمام رمضان سپورٹس فیسٹول،ایتھلیٹکس مقابلوں میں جے ایس اکیڈمی کی کامیابی ، ایم ڈی ٹورزم کے پی کے جنید خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے

سپورٹس بورڈ کے پی کے کے زیر اتمام رمضان سپورٹس فیسٹول،ایتھلیٹکس مقابلوں میں جے ایس اکیڈمی کی کامیابی ، ایم ڈی ٹورزم کے پی کے جنید خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے

پشاور- 18 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام جاری رمضان سپورٹس فیسٹیول میں ایتھلیٹکس کے ایونٹس میں ریلے میں ہلال اکیڈمی چارسدہ نے پہلی ‘قاسم اکیڈمی صوابی نے دوسری جبکہ ایم ایس اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جونیئر یوتھ ریلے ریس میں جے ایس اکیڈمی نے پہلی ‘ایم ایس اکیڈمی نے دوسری جبکہ چارسدہ اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی شٹل ریلے اور مکس ریلے میں جے ایس اکیڈمی نے پہلی ‘صوابی اکیڈمی نے دوسری جبکہ ایم ایس اکیڈمی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اس موقع پر ایم ڈی ٹورازم جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ،اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ،شاہ فیصل خان سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے

انہوں نے رمضان سپورٹس فیسٹیول میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسی طرح انہیں مواقع فراہم کرتے رہیں گے اس کے ساتھ ساتھ سہولتوں کو مزید بہتر بنایاجائے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کانام روشن کریںگے۔