تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / بھارت کی سو میٹر ریکارڈ ہولڈر اور ایشین گیمز 2018کی ڈبل سلور میڈلسٹ دتی چند نے ہم جنسی پرستی کا اعتراف کر لیا

بھارت کی سو میٹر ریکارڈ ہولڈر اور ایشین گیمز 2018کی ڈبل سلور میڈلسٹ دتی چند نے ہم جنسی پرستی کا اعتراف کر لیا

نئی دلی ۔ 19مئی 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) بھارت کی سو میٹر ریکارڈ ہولڈر اور ایشین گیمز 2018کی ڈبل سلور میڈلسٹ دتی چند نے ہم جنسی پرستی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گذشتہ تین سال سے اپنے آبائی شہر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون دوست کے ساتھ جنسی تعلقات رکھے ہوئے ہیں ۔ بھی میڈیا پورٹس کے مطابق 23 سالہ دتی چند اس کے عتراف کے بعد پہلی ہندوستانی سپورٹس وومن بن گئی ہیں جنہوں نے ہم جنسی کا اعتراف کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے پہلے اس تعلق کو ٹائم پاس کے طور پر لے رہی تھیں تاہم اب انہوں اور انکے ساتھ تعلقات میں موجود خاتون دوست نے زندگی بھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چاکہ گوپال پور اودیشہ سے تعلق رکھنے والی ایشن سلور میڈلسٹ اتھلیٹ نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنی پارٹنر کے ساتھ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے سیکشن377 کے تحت سامنے آنے والی رولنگ کے بعد لیا ہے ۔ اور ہم جلد شادی کر کے اپنا گھر بسائیں اور خاندن بنائیں گیں ۔

انہوں نے بتایا کہ انکی خاتون کور ایک سپورٹس لور بھی نہیں انہیوں نے میری سپورٹس لاءف کی محنت سے متعلق پڑھا اور جب پہلی بار مجھ سے ملی تو مجھے بتایا کہ وہ میری کامیابی پر بہت خوش ہے یوں ہم دونوں میں پہلی بار رابطہ ہوا ۔ دتی چند کا کہنا ہے کہ انکے اہل خانہ کو انکی اس محبت کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں لیکن انہیں امید ہے کہ وہ انکی خواہش کا اہتمام کریں گے ۔ دتی چند نے گذشتہ برس 2018کے ایشین گیمز میں ہی بھارت کے لئے 32سال بعد پہلی بار 100میڑ میں سلور اور 16سال بعد 200میٹر ریس میں بھارت کے لئے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا ۔