تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ،سید اظہر علی شاہ چیئرمین’نثار احمد صدر’سہیل روف سینئر نائب صدر، محمد علی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔

خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ،سید اظہر علی شاہ چیئرمین’نثار احمد صدر’سہیل روف سینئر نائب صدر، محمد علی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔

پشاور- 21 مئی 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز )خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے’اس سلسلے میں اجلاس گزشتہ روز پشاور میں زیر صدارت سیکرٹری جنرل پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ منعقد ہوا جس میں آئندہ چار برس کے لئے صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق متفقہ طور پر جو عہدیدار منتخب ہوئے ان میں سید اظہر علی شاہ چیئرمین’نثار احمد صدر’سہیل رئوف سینئر نائب صدر’ہزارہ سے محمد ابرار شاہ ‘پشار کی مس رحم بی بی ‘ملاکنڈ سے شیر افضل’کوہاٹ سے عادل فرحان’مردان سے محمد ہمایون ‘بنوں سے اکبر نیاز اور ڈیرہ اسماعیل خان سے محمد اسماعیل نائب صدور

‘محمد علی جنرل سیکرٹری ‘عائشہ زمان(ہری پور)’پشاور سے ہاجرہ سرور’ہزارہ سے ناصر محمود ایسوسی ایٹ سیکرٹریز’احد مرتضیٰ فنانس سیکرٹری اور عاصم شیراز سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ‘ایگزیکٹو باڈی میں کوہاٹ سے یاسر شاہ ‘مردان سے احمد اقبال ‘پشاور سے شایان علی شاہ ‘ملاکنڈ سے شاہد عمران اوربنوں سے محمد ذیشان شامل ہیں’اجلاس میں تمام ڈویژن کے صدور و سیکرٹریز نے شرکت کی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے نائب صدر ہارون جنرل نے شرکت کی اجلاس میں سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ ٹور خنجراب سائیکل ریس 26 سے 28 جون 2019کو منعقد کرنے کا اعلان کیا۔