تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کبڈی / رمضان فیسٹول،کبڈی معرکہ چارسدہ جبکہ اتھلیتس مقابلے جے ایس اکیڈیمی پشاورکے نام . کبڈی فائنل میں مردان کوشکست،ایم ڈی ٹورزم جنید خان اورعزیز خان مہمان خصوصی تھے

رمضان فیسٹول،کبڈی معرکہ چارسدہ جبکہ اتھلیتس مقابلے جے ایس اکیڈیمی پشاورکے نام . کبڈی فائنل میں مردان کوشکست،ایم ڈی ٹورزم جنید خان اورعزیز خان مہمان خصوصی تھے

پشاور- 22 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام جاری رمضان سپورٹس فیسٹیول کاکبڈی ایونٹ چارسدہ نے ایک سنسنی خیزمقابلے کے بعد جیت لیاجبکہ ایتھلیٹکس ایونٹ میںجے ایس اکیڈیمی پشاورنے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔گذشتہ روز کبڈی اوراتھلیٹکس ایونٹ کے فائنل مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوئئے اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرعزیز خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اے ڈی سپورٹس نعمت اللہ،ذاکراللہ کے علاوہ شاہ فیصل ،سلطان سیدعلی شاہ بھی موجودتھے کبڈی فائنل میں چارسدہ اورمردان کامقابلہ انتہائی دلچسپ رہااوردونوں ٹیموںنے بہترین اورشاندارکھیل کامظاہرہ کیاتاہم کانٹے دار معرکے کے بعد چارسدہ نے38کے مقابلے میں40پوائنٹس سے فتح اپنے نام کی

ااس سے قبل اتھلیٹس ایونٹ کے مقابلے بھی پانچ دن جاری رہنے کے بعد اختتام پزیرہوئے جس میں جے ایس اکیڈیمی پشاورنے95پوانٹس کے ساتھ پہلی۔چارسدہ اکیڈیمی نے 87پوانٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ایم ایس اکیڈیمی اسلامیہ کالج پشاورنے تیسری پوزیشن اپنے نام کی اخری ورز کھیلے گئے مقابلوں کے ریلے ریس میںمیںہلال اکیڈمی چارسدہ نے پہلی ‘قاسم اکیڈمی صوابی نے دوسری جبکہ ایم ایس اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جونیئر یوتھ ریلے ریس میں جے ایس اکیڈمی نے پہلی ‘ایم ایس اکیڈمی نے دوسری جبکہ چارسدہ اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی

شٹل ریلے اور مکس ریلے میں جے ایس اکیڈمی نے پہلی ‘صوابی اکیڈمی نے دوسری جبکہ ایم ایس اکیڈمی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔سومیٹرریس میں صوابی کے عبداللہ آصف نے پہلی ۔800میٹرریس میںجے ایس اکیڈیمی پشاورپہلے نمبرپرآئی بعدازاں مہمان خصوصی عزیزاللہ نے کامیاب کھ کھلارْیوں میں میڈلز ،ٹرافیاں وکیش انعامات تقسیم کئے اور انہوں نے رمضان سپورٹس فیسٹیول میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسی طرح انہیں مواقع فراہم کرتے رہیں گے اس کے ساتھ ساتھ سہولتوں کو مزید بہتر بنایاجائے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کانام روشن کریںگے۔