تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوامیں بھی تعلیمی کھیل سکریبل کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگاہے،سوات اور مانسہرہ کے مقامات پر انٹر سکولز مقابلوں کے انعقاد کا اعلان

ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوامیں بھی تعلیمی کھیل سکریبل کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگاہے،سوات اور مانسہرہ کے مقامات پر انٹر سکولز مقابلوں کے انعقاد کا اعلان

پشاور-25 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) خیبر پختونخواسکریبل ایسوسی ایشن کے کوارڈی نیٹر محمد وقار نے کہاہے کہ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوامیں تعلیمی کھیل سکریبل کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگاہے،کیونکہ مختلف سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے شیڈول سے ہٹ کر بھی ایونٹس منعقد کرنے پڑتے ہیں،پشاور اور مردان سمیت دیگر مقامات کے بعد عید کے بعد پر فضاء مقامات سوات،ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے تفریحی مقامات انٹر سکولز سکریبل کے مقابلے منعقد کئے جائینگے ،جسمیں بڑی تعدادمیں مختلف عمر کے بچے بھر پور شرکت کرینگے ،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سکریبل تعلیمی کھیل ہے جسے دنیابھر میں کھیلاجاتاہے،اس کھیل کو ہم نے پاکستان کے مختلف شہروں کیساتھ ساتھ خیبر پختونخوامیں بھی متعارف کرایا ہے اور بچے اس میں اچھی خاصی دلچسپی بھی لے رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ اسے مزید فروغ دیاجاسکے تاہم ہمیں فنڈز کی شدید کمی ہے اور اس حوالے سے حکومتی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے،انہوںنے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ سکریبل کو پرائمری سکولوں میں لازمی قراردیدیاجائے تاکہ اس طرح بچوں کی پڑھائی بہتر ہونے میں مددمل سکے۔