تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / آئی سی سی نے بھارتی بلے بازوں کو ایک مرتبہ پھر عامر کی یاد دلادی ، ٹرینٹ بولٹ کی تعریف کرتے ہوئے محمد عامر کے سپیل کا بھی ذکر کر کے بھارتیوں کو مرچی لگا دی

آئی سی سی نے بھارتی بلے بازوں کو ایک مرتبہ پھر عامر کی یاد دلادی ، ٹرینٹ بولٹ کی تعریف کرتے ہوئے محمد عامر کے سپیل کا بھی ذکر کر کے بھارتیوں کو مرچی لگا دی

لندن ۔ 26 مئی 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر ٹرینٹ بولٹ نے وارم اپ میچ میں بھارتی ٹاپ آرڈر کو تباہ کردیا۔یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ بھارتی ٹاپ آرڈر نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوں۔شائقین کرکٹ کو آج بھی 2017ءچیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی گیند باز محمد عامر کا وہ سپیل یاد ہے جس میں انہوں نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو پویلین لوٹایا تھا اور پاکستان کی اس تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے لیے اپنے خصوصی ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر محمد عامر اور ٹرینٹ بولٹ کی تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ 2017ءچیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھی اوول پر ہی بھارت کی تین ابتدائی وکٹیں ایک بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر نے حاصل کی تھیں جبکہ اسبار بھی ایک بائیں ہاتھ کے ہی فاسٹ بولر نے بھارت کی تین ابتدائی وکٹیں حاصل کی ہیں۔