تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

کارڈف – 26 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچز کھیلے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جانا تھا جسے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ کارڈف میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے ہونا تھا تاہم بوندا باندی کے باعث ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔