تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / بلوچ مجاہد رمضان المبارک فلڈلاءٹ فٹبال ٹورنامنٹ ،پھول پتی اسٹار اور بلوچ مجاہد نے ٹاپ فور میں سیٹ کنفرم کرلی

بلوچ مجاہد رمضان المبارک فلڈلاءٹ فٹبال ٹورنامنٹ ،پھول پتی اسٹار اور بلوچ مجاہد نے ٹاپ فور میں سیٹ کنفرم کرلی

کراچی ۔ 26 مئی 2019 ( اسپورٹس ورلڈ نیوز) بلوچ مجاہد فٹبال کلب کے زیر اہتمام ۔ بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں جاری بلوچ مجاہد رمضان المبارک فلڈ لاءٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے کواٹر فائنل میں پھول پتی اسٹار نے چنیسر بلو کو با آسانی 0-4سے جبکہ دوسرے کواٹر فائنل میں میزبان کلب بلوچ مجاہد نے سندھ مسلم گذری کو 0-3سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ،پھول پتی اسٹار نے کھیل کے آغاز ہی سے چنیسر بلو کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا تھا وقفے سے قبل فاتح ٹیم نے دو گول کی سبقت حاصل کرلی تھی ناکام ٹیم کے اسٹرائیکرز فاتح ٹیم مضبوط دفاع کے سامنے بے بس نظر آئے دوسرے ہاف میں بھی فاتح ٹیم کا گیند پر کنٹرول حاصل رہا اور مزید دو گول اسکور کرکے 0-4سے کامیابی سمیٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ، میزبان کلب بلوچ مجاہد نے بھی شاندار کھیل پیش کرکے شائقین فٹبال سے خوب داد حاصل کی انیس اور نوید رضا نے کھیل کے پہلے ہاف میں ایک ایک گول اسکور کرکے بلوچ مجاہد کو دو گول کی برتری دلائی سندھ مسلم گذری نے دوسرے ہاف میں گول کرنے کے سنہری مواقع بھی ضائع کئے کھیل کے آخری لمحات میں عمر نے تیسرا گول اسکور کرکے بلوچ مجاہد نے 0-3سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ، میچ ریفریز عبدالباقی ، شاہنواز ،جاوید بنگش میچ کمشنر ماسٹر غلام رسول میڈیا کواڈینءٹر اسحاق عثمان تھے ،