تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / پریذیڈنٹ کے ایچ اے رمضان کپ ہاکی لیگ میں اولمپین رشید جونیئر اکئون اور اولمپیئن منظور جونیئر الیون کے درمیان کھیلا جانے والا چھوٹھا میچ دو دو گول سے برابر

پریذیڈنٹ کے ایچ اے رمضان کپ ہاکی لیگ میں اولمپین رشید جونیئر اکئون اور اولمپیئن منظور جونیئر الیون کے درمیان کھیلا جانے والا چھوٹھا میچ دو دو گول سے برابر

کراچی -26 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پریذیڈنٹ کے ایچ اے رمضان کپ ہاکی لیگ میں اولمپین رشید جونیئر اکئون اور اولمپیئن منظور جونیئر الیون کے درمیان کھیلا جانے والا چھوٹھا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے میچ پر گرفت سخت کرنے کے لیئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے تاہم کوئہ بھی میچ کو اپنے حق میں ختم نہیں کرسکا، منظور جونیئر الیون کی جانب سے میچ کا پہلا گول سہیل عباس نے 20 ویں منٹ میں جبکہ دوسرا گول شانی نے کھیل کے 40 ویں منٹ میں کیا،

اولمپیئن رشید جونیئر الیون کی جانب سے انس اور بابر اویس گیند کو جال میں پھیکنے میں کامیاب رہے، تاہم دونوں ٹیموں کے گول کیپر وقاص احمد کا کھیل نمایاں رہا جس نے مخالف ٹیم کے متعدد حملے ناکام بناکر اپنی ٹیم کو شکست سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، اس موقع پر اولمپیئن حنیف، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری گلفراز احمد خان، کے ایچ اے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد، عبدالعظیم، محسن علی خان بھی موجود تھے، محمد عرفان اور طلحہ غوری نے ریفری جبکہ امتیاز الحسن، عظمت پاشا، معید خان ،ڈاکٹر ماجد اور راوجاوید نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔ منیجر مشتاق اعوان بھی موجود تھے