تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی ، عاشر احمد کی طوفانی اننگز ، ارحم کلب کی 61 رنز سے فتح ،، العمران سی سی 192 رنز ہدف کے تعاقب میں 130 رنز پر ڈھیر

گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی ، عاشر احمد کی طوفانی اننگز ، ارحم کلب کی 61 رنز سے فتح ،، العمران سی سی 192 رنز ہدف کے تعاقب میں 130 رنز پر ڈھیر

کراچی -26 مئی 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) عاشر احمد اور عماد عالم کی نصف سنچریوں کی بدولت ارحم کرکٹ کلب نے العمران سی سی کو با آسانی 61 رنز سے شکست دیکر پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی ۔ اے کے جے اور اینڈ آئی گروپ آف کمپنیز کے زیراہتمام بحریہ کالج کارساز میں جاری ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ارحم سی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے عاشر احمد کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز اسکور کئے، عاشر احمد نے صرف 20 گیندوں پر 58 رنز بناکر 191 رنز کا بڑا مجموعہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا عاشر کی اننگز میں سات چھکے اور دو چوکے بھی شامل تھے ، عماد عالم 51 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے انکی اننگز دو چھکوں اور چار چوکوں سے مزین تھی انہوں نے 43 گیندوں کا سامنا کیا ۔ آصف علی نے 31 رنز کے عیوض دو اور شیر محمد نے 20 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔ 192 رنز ہدف کے تعاقب میں العمران کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 130 رنز بناکر ;200;ءوٹ ہوگئی ، انکی جانب سے عمران علی 37 ، عامر سہیل 27 اور ۔ شیر محمد 19 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ عارش علی خان ، علی عزیز اور شہباز احمد نے بالترتیب 33، 23 اور 17 رنز دیکر دو، دو شکار کئے ، عثمام بٹ ، عثمان شاہ اور عمیر یوسف نے ایک، ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا ۔