تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی ، قاسمی جمخانہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ،206 رنز کے عاقب میں دبئی ہاکس کرکٹ کلب کی ٹیم 100 رنز پر ڈھیر

گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی ، قاسمی جمخانہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ،206 رنز کے عاقب میں دبئی ہاکس کرکٹ کلب کی ٹیم 100 رنز پر ڈھیر

کراچی ۔ 26 مئی 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) قاسمی جمخانہ دبئی ہاکس کو 106 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ، فاتح ٹیم کے باصلاحیت بلے باز کامران غلام کی 77 رنز کی عمدہ باری نے جیت میں اہم کردار ادا کی. بحریہ کالج کارساز میں جاری پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ اسٹیج کے اہم میچ میں قاسمی جمخانہ نے پہلے پیٹنگ کرتے ہوئے ، کامران غلام کی دھواں دھار نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز اسکور کئے، کامران غلام نے چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے صرف 38 گیندوں پر 77 رنز بنائے، ذاکر ملک 36 ، رمیز راجہ جونیئر اور محمد افضل نے 18، 18 رنز کا اضافہ کیا ۔ عارف خان نے تین ، دانیال لیاقت اور عارف یعقوب نے دو، دو شکار کئے ۔ جواب میں دبئی ہاکس کی پوری ٹیم رنز کی سنچری بناکر پویلین لوٹ گئی، فضل سبحان 32 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے ۔ قاسمی جمخانہ کی جانب سے محمد محسن اور عابد قاسمی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کامران غلام نے دو ، فرحان نثار اور وسیم علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ فاتح ٹیم کے کامران غلام کو مین آف دی میچ قرار دیا ۔ محمد شکیل اور ریاض خان نے امپائرنگ کے فراءض انجام دیئے ۔