تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / آئندہ مالی سال ملک میں کھیلوں کی بحالی کا سال ہوگا، سپورٹس اداروں کا ری شیپنگ پلان تیار ہے، کابینہ سے منطوری کے بعد اسکا اعلان اور اس پر عملدرآمد شروع ہوجائےگا: اکبر درانی

آئندہ مالی سال ملک میں کھیلوں کی بحالی کا سال ہوگا، سپورٹس اداروں کا ری شیپنگ پلان تیار ہے، کابینہ سے منطوری کے بعد اسکا اعلان اور اس پر عملدرآمد شروع ہوجائےگا: اکبر درانی

اسلام آباد ۔ 31 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) آئندہ مالی سال ملک میں کھیلوں کی بحالی کا سال ہوگا،ملک بھر میں کھیلوں کی سر گرمیوں کی بحالی اور سپورٹس اداروں کا ری شیپنگ پلان تیار ہے جسکا اعلان وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کابینہ سے منطوری کے بعد کریں گیں ۔ ےہ بات سیکر ٹری آئی پی سی اکبر دارانی نے آج ےہاں اسلام آباد میں ایڈیٹر سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے صوفی ہارون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ سپورٹس ایجوکیشن کی اہمیت اور ملک میں کھیلوں کے حوالے سے انفراسٹرکچر کی کمی کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت پاکستان سب سے پہلے سپورٹس ایجو کیشن اور ملک میں کھیلوں کے انفرا سٹرکچر پر توجہ دے گی ۔ پاکستان سپورٹس ایجوکیشن اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کا مقصد عالمی معیار کی سپورٹس ایجوکیشن کا اہتمام کرنا،عالمی معیار کے کوچز،ٹرینرز، نیوٹریشن ماہرین تیار کرناہے جنکے بغیرجدید دور میں عالمی معیار کے اتھلیٹس تیار کرنا ممکن ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ضلعی سطح پر ماڈل سپورٹس انفراسٹرکچر کے بغیر گراس روٹ لیول سے کھلاڑی بھی نہیں نکالے جا سکتے یہی وجہ ہے حکومت سپورٹس ایجوکیشن اور ضلعی سطح پر سپورٹس انفرا سٹرکچر پر کام کرنا چاہ رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اکبر دورانی کا کہنا تھا کہ فیڈریشنز کو روز مرہ معاملات چلانے کے لئے بجٹ نہ دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے،اور حکومت نیک نیتی سے سمجھتی ہے کہ فیڈریشنز کے معاملات کو چلانے کے لئے اسپانسر شپ حاصل کرنا متعلقہ فیڈریشن کے ذمہ داران کی اپنی ذمہ داری ہے ۔ ہاں البتہ کھلاڑیوں کی تربیت ےا انٹر نیشنل ایونٹس میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کی شرکت کے معاملہ میں حکومت ان فیڈریشنز کے ساتھ ممکن حد تک تعاون کرنے کی کوشش کرے گی اور اسکا معیارپرفارمنس ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حقدار کھلاڑی کو اسکا حق ملے گا تاہم اب سیر سپاٹوں کا دور ختم ہوچکا ۔ حکومت سیر سپاٹوں پر خرچ کرنے کی بجائے اپنے وسائل قابل کھلاڑیوں کے کھیل کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنے پر صرف کرے گی ۔ ایک اور سوال کے جواب میں اکبر درانی کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال ملک میں کھیلوں کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا اورآپکو ملک میں سپورٹس پر کام ہوتا اور سپورٹس ہوتے ہوئے نظر آئےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے حوالے سے ریفامز تےار ہوچکی ہیں ۔ اور عید کے بعد ان ریفامز کی کابینہ سے منظوری کے بعد انکا اعلان کر دیا جائے گا ۔