تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ والی بال چیمپین شپ ،فائنل میں یونین کونسل جوگنی نے واحد گھڑی کو 2-1سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ والی بال چیمپین شپ ،فائنل میں یونین کونسل جوگنی نے واحد گھڑی کو 2-1سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور-31 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ضلعی انتطامیہ کی جانب سے پشاور کے مضافاتی علاقہ جوگنی میں کھیلے جانیوالے والی بال کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،فائنل میچ میں یونین کونسل جوگنی کی ٹیم نے مدمقابل ٹیم واحد گھڑی کو 2-1سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔مہمان خصوصی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیدان شاہ نے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں دیں۔ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے منعقدہ والی بال کے انٹر کلب مقابلوں میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا،سیمی فائنل میچز میں یونین کونسل جوگنی اور واحد گھڑی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچزجیت لئے اور فائنل تک رسائی حاصل کرلی،جبکہ فائنل میچ میں یونین کونسل جوگنی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے مقابلہ 2-1سے جیت لیااور اس طرح وہ چمپئن ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔آخر میںمہمان خصوصی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیدان شاہ نے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں دیں۔اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشیدبلوچ بھی موجود تھے ۔