تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / صوبائی تھروبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انٹر کلب تھروبال ٹورنامنٹ علاقہ تاروجہ میں شروع ہوگیا

صوبائی تھروبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انٹر کلب تھروبال ٹورنامنٹ علاقہ تاروجہ میں شروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) صوبائی تھروبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انٹر کلب تھروبال ٹورنامنٹ علاقہ تاروجہ میں شروع ہوگیا،ضلع نوشہرہ کے علاقہ تاروجہ میں منعقدہ فلڈلائٹس تھروبال ٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں شریک ہیں،ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر حیدرعلی خان اور ویلج ناظم عابدآفریدی تھے جنہوںنے باضابطہ ایونٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارشدحسین بھی موجودتھے۔ارشدحسین کے مطابق اس ٹورنامنٹ کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،فائنل میچ عید کی رات کھیلی جائے گی۔