تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / پاک جمخانہ کی ٹیم ہیروز کرکٹ کلب کوءٹہ کو 33 رنز سے شکست دیکر پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،

پاک جمخانہ کی ٹیم ہیروز کرکٹ کلب کوءٹہ کو 33 رنز سے شکست دیکر پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،

کراچی ۔ 1 جون 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاک جمخانہ کی ٹیم ہیروز کرکٹ کلب کوءٹہ کو 33 رنز سے شکست دیکر پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ، کامران افضل 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ، سلمان خان نے پانچ کھلاڑیوں کو اپنی گھومتی ہوئی گیندوں کا نشانہ بناکر پویلین کی راہ دکھائی اور مین ;200;ف دی میچ قرار پائے ۔ تفصیلات کے مطابق اے کے جے اور اے اینڈ ;200;ئی گروپ ;200;ف کمپنیز کے زیر اہتمام بحریہ کالج کارساز میں جاری ٹورنامنٹ کے چوتھے اور ;200;خری کوارٹر فائنل میں پاک جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران افضل اور وقار حسین کی میچ وننگ نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کئے ، کامران افضل نے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے جس کیلئے انہوں نے صرف 39 گیندوں کا سامنا کیا جبکہ وقار حسین 56 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے انکی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے ۔ وسیم قریشی اور فواد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں ہیروز سی سی کوءٹہ کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر محض 147 رنز بناسکی ، ذیشان ملک 51 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے انکی اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے بھی شامل تھے جبکہ سہراب بلوچ 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ فاتح ٹیم کے سلمان حسین نے اپنی گھومتی ہوئی گیندوں سے حریف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے پانچ وکٹیں صرف 27 رنز دیکر حاصل کیں ، نثار ملک، سیف علی غوری ، کامران ۔ افضل اور حسنین بخاری نے ایک، ایک وکٹ پر ہاتھ صاف کیا ۔ سلمان خان کو میچ میں پانچ شکار کرنے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔ میچ میں ریاض خان اور وسیم الدین نے امپائرنگ کے فراءض انجام دیئے ۔