تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باکسنگ / پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بھارتی باکسرز نیرج گویات 12جولائی کو آمنے سامنے ہوں گے، مقابلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بھارتی باکسرز نیرج گویات 12جولائی کو آمنے سامنے ہوں گے، مقابلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگا۔

کراچی -2 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بھارتی باکسرز نیرج گویات 12جولائی کو آمنے سامنے ہوں گے، مقابلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہو گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب عامر خان کسی بھارتی باکسر کے مدمقابل ہوں گے۔ کراچی میں مقامی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ سعودی حکومت ملک میں باکسنگ کے فروغ کیلئے یہ فائٹ کرارہی ہے، یہ فائٹ WBC پرل بیلٹ کیلئے لڑی جائے گی۔ کراچی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ سعودی حکومت ملک میں باکسنگ کے فروغ کیلئے یہ فائٹ کرارہی ہے، یہ فائٹ WBC پرل بیلٹ کیلئے لڑی جائے گی۔

عامر خان نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ زندگی میں ایک فائٹ پاکستان میں بھی لڑوں، ہوسکتا ہے وہ بھارتی باکسر کے خلاف ہویاکسی دوسرے ملک کے باکسر کے خلاف، لیکن وہ پاکستان میں باکسنگ سے پیار کرنے والوں کیلئے رِنگ میں ضرور اتریں گے۔