تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / یونس آباد پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں خالد ایس آر ای ۔ اے نے یونس آباد سکسرکو چھ رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی

یونس آباد پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں خالد ایس آر ای ۔ اے نے یونس آباد سکسرکو چھ رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی

کراچی ۔ 2 جون 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی کی ماھیگیر آبادیوں کی بیچ یونس آباد فشرمین ولیج سینڈسپٹ روڈ کراچی میں جاری یونس آباد پریمیئر لیگ نائیٹ کرکٹ ٹورنامینٹ کا شاندار فائنل خالد ایس آر ای ۔ اے اور یونس آباد سکسر کے درمیان کھیلا گیا ۔ فائنل کے مہمان خصوصی ماھیگیروں کی انتہائی مقبول عوامی شخصیت و رکن قومی اسیمبلی عبدالقادر پٹیل تھے جبکہ اسپیشل مہمان کی حیثیت سے ماھیگیروں کے منتخب ڈائریکٹر فشرمین کو آپریٹیو سوساءٹی آصف علی بھٹی،جنرل مینیجرایف سی ایس شوکت علی،پاکستان ایئر فورس کے قومی باکسنگ کوچ و انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ باکسر محمد ساجد راجہ،سندھی ماھیگیر اتحاد کے سینیئر وائس چیئرمین فیصل یونس،میرین انجینیئر محمد رمضان میمن،الیکٹریکل انجینیئر محسن شاہ سمیت شاعقین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

خالد ایس آر ای کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 120رنز بناکر مشکل ٹارگٹ دیا،یونس آباد سکسر کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیزی سے مشکل ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کی تاہم آخری اور کے اختتام تک 114رن بنا سکی ،اسطرح خالد ایس آر ای کی ٹیم نے چھ رنز کی برتری سے یونس آباد پریمیئر لیگ 2019 کی ٹرافی جیت لیا ۔ ٹورنامینٹ کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے خالدایس آر ای اور یونس آباد سکسر کے کپتان و نائب کپتان کو ونر اور رنر اپ ٹرافی کے ساتھ کیش رقم دی ۔ ٹورنامینٹ کا بیسٹ بولر ،بیٹسمین اور وکٹ کیپر بلترتیب عطاء اللہ،آصف درانی اور ایاز کو قرار دیا گیا اور ٹرافی کے ساتھ کیش انعام دیا گیا ۔ ٹورنامینٹ کی فاتح ٹیم کو گولڈ میڈلز دیئے گئے ۔ تمام انعامات عبدالقادر پٹیل،آصف علی بھٹی،شوکت علی ،ساجد راجہ،علی منگوانی،فیصل یونس،نے تقسیم کئے ۔ یونس آباد پریمیئر لیگ کی یادگار شیلڈ اولمپئن ریفری جج علی اکبر شاہ قادری نے ایم ۔ این ۔ اے عبدالقادر پٹیل اور دیگر مہمانوں کو پیش کی ۔ عبدالقادر پٹیل نے شاندار ٹورنامینٹ کے انعقاد پر شہریار شاہ،ساجد میمن اور انکی پوری ٹیم کو مبارک دی ۔ اس موقع پر رکن قومی اسیمبلی نے بیسٹ بولر عطاء اللہ کی بولنگ پر ایک اور کی بیٹنگ کرکے کھلاڑیوں کے ساتھ یک جہتی کا شاندار عملی مظاہرہ کیا جسے شاعقین نے زبردست سراہا ۔