تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ٹینس / فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ناؤمی اوساکا اور سرینا ولیمز کا سفر تیسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا، نوواک جوکووچ نے اٹالین حریف کو شکست دے کر اپنا میچ جیت لیا

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ناؤمی اوساکا اور سرینا ولیمز کا سفر تیسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا، نوواک جوکووچ نے اٹالین حریف کو شکست دے کر اپنا میچ جیت لیا

پیرس -2 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ناؤمی اوساکا اور سرینا ولیمز کا سفر تیسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا، نوواک جوکووچ نے اپنا میچ جیت لیا۔ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، ورلڈ نمبرون ناؤمی اوساکا کا تیسرے راؤنڈ میں سفرختم ہوگیا۔ جمہوریہ چیک کی کیترینا نے اوساکا کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرادیا۔23 مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپیئن سرینا ولیمز کو ان سیڈڈ ہم وطن پلیئر صوفیہ کینن کے ہاتھوں شکست ہوگئی، صوفیہ نے چھ دو اور سات پانچ سے میچ جیتا۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے یوکرائن کی لیسیا سورنکو کو شکست دی۔ مردوں کے مقابلوں میں ورلڈ نمبرون نواک جوکووچ اٹلی کے کھلاڑی کو ہراکر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔