تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باکسنگ / ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ امریکا کے اینڈی نے برطانیہ کے اینتھونی جوشوا کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ امریکا کے اینڈی نے برطانیہ کے اینتھونی جوشوا کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

لندن – 2 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ امریکا کے اینڈی نے برطانیہ کے اینتھونی جوشوا کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل باؤٹ میں میکسیکن باکسر نے چیمپیئن اینتھونی جوشوا کو آؤٹ کلاس کردیا، برطانوی باکسرجوشوا کو اپ سیٹ شکست ہوگئی اور وہ ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکے۔ اینڈی نے فائٹ کے آغاز سے ہی جوشوا پر مکوں کی برسات کردی۔12 راؤنڈ پرمشتمل میچ ساتویں راؤنڈ میں ہی جیت لیا۔ مقابلے میں جوشوا چار بار نیچے گرے اورٹیکنیکل ناک آؤٹ ہوگئے۔ اینڈی ہیوی ویٹ چیمپیئن بننے والے پہلے میکسیکن باکسر بن گئے۔