تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / عمر کولٹس نے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ،رنگون والا گروپ کے رضوان حیدر اور جامعہ کراچی کے راشد قریشی نے انعامات تقسیم کئے

عمر کولٹس نے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ،رنگون والا گروپ کے رضوان حیدر اور جامعہ کراچی کے راشد قریشی نے انعامات تقسیم کئے

کراچی -7 جون 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) عمر کولٹس کرکٹ کلب نے پہلا گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں پاک جمخانہ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 10 رنز سے شکست دیکر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔ آغا سلمان ، عمر صدیق کی نصف سنچریوں اور عادل سردار کے پانچ وکٹوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اے کے جے اور اے اینڈ آئی گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام کارساز میں منعقد ہونیوالے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں عمر کولٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کئے ، اوپننگ بلے باز عمر صدیق نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا وہ 54 رنز بناکر آوٹ ہوئے، انکی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے انہوں نے 37 گیندوں کا سامنا کیا دوسری جانب 63 رنز بناکر سب سے کامیاب بلے باز رہے انکی اننگز 4 چھکوں اور 3 چوکوں پر مشتمل تھی جس کیلئے انہوں نے 44 گیندوں کا سامنا کیا، ناصر نواز 17 اور شہباز جاوید 11 رنز کا اضافہ کرسکے ۔ جواب میں پاک جمخانہ کی ٹیم عادل سردار کی نپی تلی بولنگ کے سامنے بس نظر ;200;ئی اور 166 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی انکی پوری ٹیم 155 رنز پر پویلین لوٹ گئی شکست خوردہ ٹیم کے وقار حسین 78 رنز بناکر سے سے کامیاب بلے باز رہے انکی اننگز میں دو چھکے اور نو چوکے شامل تھے جبکہ یاسر مشتاق 37 رنز کیساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔ عادل سردار نے 35 رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، محمد علی نے 20 رنز کے عیوض تین اور حیدر علی نے 18 رنز دیکر ایک شکار کیا ۔ رنگون والا گروپ کے رضوان حیدر اور جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن راشد قریشی نے انعامات تقسیم کئے ۔ وقار حسین کو اے کے جے کی ڈائریکٹرامبرین خان جدون نے میں آف دی میچ ایوارڈ دیا ، فاتح اور رنرز اپ ٹیم کو اے اینڈ آئی گروپ آف کمپنیز کی جانب سے نقد انعام دیا گیا ۔ وقار حسین ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین بھی قرار پائے، حیدر علی بہترین بولر اور لال کمار آل راءونڈر کا ایوارڈ لے اڑے، اختتامی تقریب میں آدرش جمیل ، عمران علی ، جنید غفور، اکبر عالم اور دیگر بھی موجود تھے ۔