تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باکسنگ / وزیر اعظم خان نے 12 جولائی کو جدہ میں بھارتی باکسر نیرج گویت کے ساتھ ہونے والی لڑائی دیکھنے کی پیشکش قبول کرلی ، ٹوئٹ میں عامر خان کا دعویٰ

وزیر اعظم خان نے 12 جولائی کو جدہ میں بھارتی باکسر نیرج گویت کے ساتھ ہونے والی لڑائی دیکھنے کی پیشکش قبول کرلی ، ٹوئٹ میں عامر خان کا دعویٰ

لندن – 8 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ان کی بھارتی کھلاڑی کے ساتھ ہونے والی باکسنگ فائٹ دیکھیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر نے اپنی اور اپنی اہلیہ فریال مخدوم کی وزیراعظم کے ہمراہ کھینچی جانے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے بتایا۔

ٹوئٹ میں عامر خان نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم خان نے 12 جولائی کو جدہ میں بھارتی باکسر نیرج گویت کے ساتھ ہونے والی لڑائی دیکھنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے عامر کی جانب سے اس اطلاع کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی ٹویٹ کو سراہا۔