تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / قائمہ کمیٹی،وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور 15 ایم این ایز کی جانب سے غیر آئینی قرار دئیے گئے پی ایچ ایف کے ڈھانچے کے زمہ داران کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اولمپیئنز فورم

قائمہ کمیٹی،وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور 15 ایم این ایز کی جانب سے غیر آئینی قرار دئیے گئے پی ایچ ایف کے ڈھانچے کے زمہ داران کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اولمپیئنز فورم

لاہور ۔ 8 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی اولمپیئنز فورم نے پی ایچ ایف سے مذاکرات کے تاثر مسترد کرتے ہوئے ،قائمہ کمیٹی،وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور 15 ایم این ایز کی جانب سے غیر آئینی قرار دئیے گئے پی ایچ ایف کے ڈھانچے کے ذمہ داران کے ساتھ مزاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا – پاکستان اولمپئینز فورم میں تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں ۔ اولمپیئنز فورم کسی ایک اولمپئین کے خیالات اور جذبات سے متفق ہونے کا پابند نہیں ہے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ ڈھانچے کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس، منسٹر آئی پی سی ڈاکٹر فہمہدہ مرزا اور 15 ایم این ایز کی موجودگی میں غیر آئینی قرار دے چکی ہے اور 2 جولائی کے اجلاس تک سابق سیکرٹری کی فیڈریشن میں کی گئی کرپشن اور حسابات کی تفصیل اورستمبر 2015 سے لے کر اب تک ہاکی ٹیم کی پرفارمنس ،سابق سیکرٹری کے استعفیٰ کی تفصیل اور فیڈریشن میں سیکرٹری کی نئی کی گئی غیر آئینی تقرری کے متعلق صدر فیڈریشن سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپیئنز فورم نے فورم کے پلیٹ فارم سے فیڈریشن کے ساتھ مذاکرات کے تاثر کو یکسر مسترد کردیا ہے اور اس معاملہ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے اایک اعلانیہ میں اولمپیئنز فورم نے واضح کیا ہے کہ فورم میں تمام فیصلے باہمی مشاورت اور اتفاق سے کیے جاتے ہیں ۔ فورم میں کبھی بھی کسی اولمپیئن کا باقاعدہ طور پر سربراہ کا انتخاب عمل میں نہیں لایا گیا ہے البتہ فورم میں سنیئر اور جونئیرز کا احترام موجود ہے ۔ فورم میں سنیئر رکن 1968 اولمپک کے فاتح کپتان خواجہ طارق عزیز ہیں ، اولمپیئن اور 1982 ورلڈ کپ اور 1984 اولمپک فاتح ٹیمز کے کوچ خواجہ ذکا الدین جبکہ 1971کے عالمی کپ کے فاتح کپتان خالد محمود، سابق کپتان رشید جونئیر، سابق سیکرٹری پی اےچ ایف اولمپئین کرنل مدثر اصغر، سابق اولمپیئن قمر ضیاء ، سابق اولمپیئن و کپتان فاتح اولمپک 1984منظور جونئیر، صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر جنید علی شاہ، سابق اولمپیئن راوَ سلیم ناظم،سابق اولمپیئن اقبال بالی، سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان، سابق کپتان اولمپیئن رشید الحسن، سابق اولمپیئن نعیم اختر، سابق اولمپیئن خواجہ محمد جنید، سابق اولمپیئن فرحت خان، سابق اولمپیئن وسیم فیروز، سابق اولمپیئن زاہد شریف، سابق اولمپیئن خالد بشیر، گل فراز احمد خان (سابق خزانچی پی ایچ ایف )، حیدر حسے-ین (سیکرٹری کے ایچ اے)، بابر انصاری (سابق صدر لاہور ہاکی ایسوسی ایشن)، سابق اولمپیئن احمد عالم، سابق اولمپیئن نوید عالم، سابق اولمپیئن محمد ثقلین شامل ہیں ۔