تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / مہندر سنگھ دھونی اور بی سی سی آئی کو آئی سی سی قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہیے،سنیل گواسکر مہندر سنگھ دھونی کی جانب سے فوج کے نشان والے دستانے پہننے کے مسلئہ پر میدان میں آگئے

مہندر سنگھ دھونی اور بی سی سی آئی کو آئی سی سی قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہیے،سنیل گواسکر مہندر سنگھ دھونی کی جانب سے فوج کے نشان والے دستانے پہننے کے مسلئہ پر میدان میں آگئے

ممبئی- 8 جون 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز )بھارتی کھلاڑی کے مہندر سنگھ دھونی کے فوج کے نشان والے دستانے پہننے پر سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے کھیل کو لے کر جو قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں ان پر عمل کرنا چاہئے، کیونکہ وہ اسی لیے بنائے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2014 میں انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی کو کلائی پر بینڈ باندھنے کی وجہ سے بورڈ نے جرمانہ عائد کیا تھا کیونکہ انہوں نو وہ بینڈ کسی خاص مقصد کے لئے پہنا ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی دھونی کو ایسے دستانے پہننے کی اجازت دے گا تو کل کوئی بھی دوسری ٹیم اسے جواز بنا کر کچھ ایسا کر سکتی ہے۔سنیل گواسکر نے کہا کہ اگر کسی کو اس طرح کے عمل کرنے ہیں تو قواعد و ضوابط بنانے سے پہلے سوچنا چاہیئے تھا، جب ایک مرتبہ قوانین بن جائیں تو اس کے بعد کچھ نہیں کیا جا سکتا۔