تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے اولمپیئن منظور جونیئر کی اہلیہ کی علالت اور بیشتر اولمپیئنز کی جانب سے دوٹوک الفاظ میں انکار کی بناء پر ظہرانہ(ڈرامہ)منسوخ کردیا.

پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے اولمپیئن منظور جونیئر کی اہلیہ کی علالت اور بیشتر اولمپیئنز کی جانب سے دوٹوک الفاظ میں انکار کی بناء پر ظہرانہ(ڈرامہ)منسوخ کردیا.

اسلام آباد: 9جون2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) پی ایچ ایف کےصدربریگیڈیئررخالد کھوکھرکی جانب سےپاکستان اولمپینز فورم کے اولمپیئن منظورجونیئرکی اہلیہ کی علالت اور بیشتر اولمپیئنز کی جانب سے دو ٹوک انکار کے باعث ظہرانہ (ڈرامہ) منسوخ کردیا گیا.تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے اولمپینز فورم کے اولمپیئن منظور جونیئر کی قیادت میں اولمپینز فورم کے وفد کو بروز پیر 10 جون 2019 کو دے جانے والے ظہرانہ (ڈرامہ) کی منسوخی کی وجہ پاکستان اولمپینز فورم کے سربراہ اولمپین منظور جونیئر کی اہلیہ کی علالت بتائی جارہی ہے جبکہ اسکے علاوہ بیشتر اولمپیئنز کی جانب سے دو ٹوک انداز میں ظہرانہ(ڈرامہ) میں شرکت سے انکار پر منسوخ کر کیا گیا ہے. ظہرانے(ڈرامے) کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔