تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / اولمپینز فورم کی جانب سے صدر پی ایچ ایف کا دعوت نامہ مسترد کئے جانے کے بعدخالد سجاد کھوکھر کو ظہرانہ منسوخ کرنا پڑا. فورم ممبران ظہرانہ منسوخی کی اصل وجہ بتا دی

اولمپینز فورم کی جانب سے صدر پی ایچ ایف کا دعوت نامہ مسترد کئے جانے کے بعدخالد سجاد کھوکھر کو ظہرانہ منسوخ کرنا پڑا. فورم ممبران ظہرانہ منسوخی کی اصل وجہ بتا دی

لاہور – 9 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے 10 جون بروز سوموار کو ہونے والے ظہرانے کی منسوخی پر پاکستان اولمپیئنز فورم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے منسوخی کی بتائی گئی وجہ کو مسترد کردیا ہے ۔ اولمپیئنز فورم 8 جون کو ہی شرکت نہ کرنے کی پریس ریلیز جاری کرچکا تھا جوآج کے اخباروں میں شائع بھی ہوچکی ہے ۔ تاہم اولمپیئنز فورم نے وضاحت کی ہے کہ منظور حسین جونیئر کی اہلیہ محترمہ ایک عرصہ سے علیل ہیں ، اُن کے گردوں کے منگل اور جمعہ کے روز باقاعدگی سے ڈائیلسسز ہورہے ہیں ۔ اولمپیئنز فورم کے تمام اراکین جناب منظور جونئیر کی اہلہہ محترمہ کی جلدکامل شفایابی کےلئے دُعا گو ہہں ۔