تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے پہلے میچ میں شکست کھانے کے بعد کرائے کی پاکستانی ٹیم ( فیصل فٹبال الیون ) جوز نوگیرا کی کوچنگ میں دوحہ، قطر میں ٹریننگ شروع کردی

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے پہلے میچ میں شکست کھانے کے بعد کرائے کی پاکستانی ٹیم ( فیصل فٹبال الیون ) جوز نوگیرا کی کوچنگ میں دوحہ، قطر میں ٹریننگ شروع کردی

ققطر – 9 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے پہلے میچ میں شکست کھانے کے بعد کرائے کی پاکستانی ٹیم ( فیصل فٹبال الیون ) اپنے کوچ جوز نوگیرا کی کوچنگ میں دوحہ، قطر کے حماد بن خلیفہ فٹ بال اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ لے رہی ہے . کوالیفائر کے دوسرے میچ میں کرائے کی پاکستانی ٹیم ہوم کی بنیاد پر منگل 11 جون کو قطر کے حماد بن خلیفہ فٹ بال میں کمبوڈیا سے مقابلہ کرے گی۔ اس میچ میں کرائے کی پاکستانی ٹیم ( فیصل فٹبال الیون ) کو اگلے رائونڈ میں رسائی کیلئےصفر کے مقابلے میں تین گول سےکامیابی حاصل کرناہوگی۔ دونوں میچز ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جارہے ہیں۔ کوالیفائر کے پہلے میچ میں پاکستان کو کمبوڈیا کے خلاف2-0 کی شکست کا سامنا رہا تھا۔ منگل کو کرائے کی پاکستانی ٹیم کو کوالیفائر کے اگلے رائونڈ میں پہنچنے کیلئے کمبوڈیا کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے آل آئوٹ جانا پڑے گا اور اگر کرائے کی پاکستانی ٹیم اس میچ میں3-0 کی کامیابی حاصل کرے گا تو اس کے ورلڈ کپ کوالیفائر کے اگلے رائونڈ میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔
کمبوڈیا ٹیم میچ برابر کھیلنے پر بھی باآسانی اگلے رائونڈ میں پہنچ جائے گی۔ پنوم پن (کمبوڈیا) اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےفیفا ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائرز کے پہلے میچ کمبوڈیا کے خلاف پہلے میچ کرائے کی پاکستانی ٹیم کی جانب سے 9 پاکستانی نژاد غیرممالک میں مقیم کرائے کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی اور پاکستان کے بہترین کھلااڑی جو کمبوڈین ٹیم کے خلاف کامیابی کی صلاحیت رکھتے تھے فیصل صالح حیات کی انا کی بھینٹ چڑھ کے پاکستان کی نمائندگی نہیں کر پائے ۔ جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے صرف دو کھلاڑی واپڈا کے عمر حیات اور کے الیکٹرک کے محمد ریاض کو کوچ جوز نوگیرا نے اس میچ میں کھیلایا تھا ۔