تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / جنوبی پنجاب میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر قائم کیا جارہاہے ،پنجاب حکومت تمام علاقوں میں سپورٹس کے یکساں موقع فراہم کرر ہی ہے : ندیم سرور

جنوبی پنجاب میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر قائم کیا جارہاہے ،پنجاب حکومت تمام علاقوں میں سپورٹس کے یکساں موقع فراہم کرر ہی ہے : ندیم سرور

لاہور ۔ 10جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر قائم کیا جارہاہے ہاکی آسٹروٹرف ،کرکٹ سٹیڈیم اور سپورٹس گراوَنڈز بنائے جارہے ہیں ، سپورٹس بورڈ پنجاب جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کےلئے سپورٹس کی بھرپور سہولتیں فراہم کرنے کےلئے اقدامات کر رہا ہے جلد ہی ڈیرہ غازیخان اور ملتان سمیت کئی شہروں میں سپورٹس کےلئے کئے گئے ترقیاتی اقدامات کے جائزہ کےلئے دورہ کررہا ہوں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب تمام گیمز کے فروغ کےلئے بھرپور کردار اداکررہا ہے ہمارا سلوگن سپورٹس سب کےلئے ہے ہر شہری کو سپورٹس کی جانب آنا چاہیے حکومت بھرپورپلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے جنوبی پنجاب میں بھی سپورٹس کا جدیدانفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے پنجاب حکومت تمام علاقوں میں یکساں موقع فراہم کر ہی ہے جنوبی پنجاب میں کرکٹ سٹیڈیم، سپورٹس گراوَنڈزتعمیر کیے جارہے ہیں ، ہاکی کی آسٹروٹرف بچھائی جارہی ہیں ، جنوبی پنجاب کے شہروں کو بھی سپورٹس سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینا چاہیے سپورٹس پر تمام شہروں کا برابر حق ہے ۔