تازہ ترین
بنیادی صفحہ / بیس بال / پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی یوایس کونسل جنرل کراچی سے ملاقات ، پاکستان میں بیس بال کے کھیل کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی یوایس کونسل جنرل کراچی سے ملاقات ، پاکستان میں بیس بال کے کھیل کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

کراچی ۔ 10 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی یوایس کونسل جنرل کراچی سے ملاقات ، پاکستان میں بیس بال کے کھیل کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سینئر نائب صدر اور سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد محسن خان ، فیڈریشن کے لیگل ایڈوائزر فخر امیر کاظمی اور کراچی سے بیس بال کے کوچ شاہد آفتاب بھی موجود تھے ۔ مس سوزن راس اسسٹنٹ کلچرل افیئرز آفیسر یوایس قونصلیٹ جنرل کراچی نے سید فخر علی شاہ کا استقبال کیا ۔ کونسل جنرل سے ملاقات میں سید فخر علی شاہ نے اُن کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کی بیس بال کی ڈیویلپمنٹ اور پروموشن کے لئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا ۔ سید فخر علی شاہ کے مطابق یوایس کونصلیٹ جنرل کراچی پاکستان فیڈریشن بیس بال اور میجر لیگ بیس بال کے درمیان پل کا کرداراداکرسکتا ہے ۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال کا ٹارگٹ کم ازکم ایک پاکستانی کھلاڑی کو میجر لیگ بیس بال میں شامل کروانا ہے ۔ بیس بال امریکہ کا قومی کھیل ہے اور میجر لیگ بیس بال کا ہیڈکوارٹر بھی امریکہ میں ہے اس لئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے یو ایس کونصلیٹ جنرل یا یو ایس ایمبیسی کے ساتھ تعلقات میں بہتری اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے ۔
سید فخر علی شاہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے بھی تعلقات کو بہتر کیا جاسکتاہے ۔ سید فخر علی شاہ نے کونسل جنرل کو بتایا کہ پاکستان کی سینئر بیس بال ٹیم نے 2016 میں ورلڈ بیس بال کلاسک یو ایس اے میں بھی شرکت کی تھی اور امریکن میڈیا اور میجر لیگ بیس بال کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا تھا ۔ سید فخر علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات کے مستقبل میں پاکستان بیس بال پر مفید اثرات مرتب ہوں گے ۔ پاکستان میں بیس بال کی ترقی کے لئے پاکستان فیڈریشن بیس بال امریکن کوچز کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔