تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / ٹیسٹ امپائر ریاض الدین ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے ، ریاض الدین 12ٹیسٹ اور 12ون ڈے میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے تھے

ٹیسٹ امپائر ریاض الدین ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے ، ریاض الدین 12ٹیسٹ اور 12ون ڈے میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے تھے

کراچی -11 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کر گئے۔60سالہ ریاض الدین کو سوتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا،جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ 12ٹیسٹ اور 12ون ڈے میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے تھے۔ ریاض الدین کے انتقال کی خبر نے ملک بھر میں کرکٹ کے حلقوں کو سوگوار کردیا۔ وہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں بھی امپائرنگ کر چکے تھے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں لوکل میچوں میں امپائروں کا تقرر ہو، یا کراچی کی کرکٹ کی سیاست، ریاض الدین کا کردار اہم تھا۔ لیاقت آباد سے مشہور امپائرنگ کرنے والے ریاض الدین نے شادی نہیں کی تھی اور اس سال پی سی بی سے ریٹائر ہوگئے تھے۔
سابق ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کی نماز جنازہ کل بروز بدھ 12 جون کو ریاض الجنہ مسجد لیاقت آباد بی ایریا میں بعد نماز ظہر( ڈیڑھ بجے) اداء کی جائیگی ، بعد ازاں انہیں سی ون ایریا لیاقت آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا ۔۔