تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / پچ پر ایک دن پہلے گھاس تھا اب کا پتہ نہیں ، امید ہے کہ ٹاس پچ پر اہم کردار ادا کرے گا۔ پانچ سو رنز بنانا آسان نہیں : سرفراز احمد

پچ پر ایک دن پہلے گھاس تھا اب کا پتہ نہیں ، امید ہے کہ ٹاس پچ پر اہم کردار ادا کرے گا۔ پانچ سو رنز بنانا آسان نہیں : سرفراز احمد

لندن -11 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) سرفراز احمد نے ورلڈ کپ میں کسی ٹیم کی جانب سے پانچ سو رنز بنانے کے امکانات کو مسترد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ایسا ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے کم105رنز اور سب سے زیادہ348رنز بھی پاکستانی ٹیم نے بنائے ہیں۔دونوں اسکور ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں بنے۔ پریس کانفرنس میں سرفراز احمد سے سوال کیا گیا کہ کیا کوئی ٹیم پانچ سو رنز بناسکتی ہے تو پاکستانی سرفراز احمد نے کہا کہ پانچ، پانچ سو رنز بنانے کی باتیں قبل از وقت ہیں۔ یہ ورلڈ کپ ہے پانچ سور نز کبھی کبھی بنتے ہیں۔میرا نہیں خیال اس ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم پانچ سورنز بناسکے۔
ورلڈ کپ میں اوول میں جب اسٹیو اسمتھ آؤٹ ہوکر واپس جارہے تھے تو بھارتی تماشائیوں نے بال ٹمپرنگ میں سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کپتان پر آوازیں کسیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تماشائیوں کو ایسا کر نے سے منع کیا جب سرفراز احمد سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی تماشائی ایسا نہیں کریں گے۔ پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے ایرون فنچ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بارش جس طرح ٹورنامنٹ پر اثر انداز ہورہی ہے لگ رہا ہے کہ سیمی فائنل کا فیصلہ بارش کے نتائج سے ہوگاامید کرتے ہیں کہ موسم بہتر ہوگا۔ ہمیں علم ہے کہ کیا ٹیم کھلانا ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پچ پر ایک دن پہلے گھاس تھا اب کا پتہ نہیں ہے لیکن امید ہے کہ ٹاس پچ پر اہم کردار ادا کرے گا۔ اگر مختصر میچ ہوتا ہے تو پھر پلاننگ مختلف ہوگی۔ پاکستان جیت کر آرہا ہے آسٹریلیا ہار کر آرہا ہے اس لئے ہمارے حوصلے بلند ہیں۔