تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / ٹور ڈی خنجر اب سائیکل ریس میں کے پی کے کی ٹیم بھرپوراندازمیں شرکت کرے گی، ٹیم کے ٹرائلز چودہ جون کو ہونگے : نثار احمد

ٹور ڈی خنجر اب سائیکل ریس میں کے پی کے کی ٹیم بھرپوراندازمیں شرکت کرے گی، ٹیم کے ٹرائلز چودہ جون کو ہونگے : نثار احمد

پشاور -11 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) کے پی کے سائیکلینگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی ٹیم ٹور ڈی خنجر اب سائیکل ریس میں بھر پور انداز میں شرکت کرے گی جس کے لئے زور و شور سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے یہ بات انہوں نے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی .نثاراحمد نے بتایا کہ اس ایونٹ کا انعقاد حکومت گلگت بلتستان اور پی سی ایف کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ افغان نیشنل سائیکلنگ ٹیم کے علاوہ اسلام آباد میں تعینات چار غیر ملکی سفارت کار اور ممکنہ طور پور پر غیر ملکی سائیکلیسٹ بھی اس ایونٹ میں شریک ہونگے.

انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ میں شرکت کرنے والی کے پی کے کی ٹیم کے لئے ٹرائلز چودہ جون کو صبح چھ بجے نادرن بائی پاس پشاور پر منعقد کئے جائیں گے . نثار احمد کا کہنا تھا کہ سیکر ٹری پی سی ایف سید اظہر علی شاہ کی کوششوں سے گلگت بلتستان حکومت نے اس ایونٹ کو سالانہ کلینڈر ایونٹ کا درجہ دے دیا ہے اور اسبار منعقد ہونے والی یہ ریس دوسری ٹورڈی خنجر اب سائیکل ریس ہوگی. جسے پہلی ریس کی طرح اسبار بھی عالمی میڈیا جس میں بی بی سی اور سلجزیرہ سمیت کئی مغربی ٹی وی چینل شامل ہیں کور کرنے کے لئے +رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ سے نہ صرف پٔاکستان میں سائیکلینگ کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ ملکی ٹورزم کو بھی بوسٹ ملے گا.