تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / پاکستان ٹیم خطرناک حریف ۔آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان نے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھائی, کمزور حریف تصور نہیں کرسکتے۔ بورڈ ٹیم پاکستان بھیجے تو جانا پسند کروں گا: ایرون فنچ

پاکستان ٹیم خطرناک حریف ۔آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان نے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھائی, کمزور حریف تصور نہیں کرسکتے۔ بورڈ ٹیم پاکستان بھیجے تو جانا پسند کروں گا: ایرون فنچ

ٹاونٹن – 11 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) عالمی چیمپین آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم خطرناک حریف ہے۔آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان نے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھائی ہے, ہم اسے کمزور حریف تصور نہیں کرسکتے۔ فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ورلڈ کلاس اور میچ ونر کھلاڑی امارات کی سیریز میں شریک نہیں تھے، پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ بہت عظیم ہے اگر کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا تو میں پاکستان جانا پسند کروں گا۔ پاکستان سپر لیگ کے میچوں کے دوران شائقین نے ٹکٹ چند منٹوں میں خرید لئے اس لئے میں پاکستان کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اس فیصلہ کا انحصار آئی سی سی ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں اور کرکٹ آسٹریلیا پر ہے۔
ورلڈ کپ کے دوران بارش کے حوالے سے کینگرو کپتان کا کہنا تھا کہ بارش سے جہاں ٹورنامنٹ متاثر ہوا ہے وہیں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی تیاری بھی متاثر ہوئی ہے اور شائقین کرکٹ بھی پریشان ہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں سے آئے ہوئے تماشائیوں کو بھی مشکل کا سامنا ہے انہوں نے مہنگے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں اور لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود انہیں کرکٹ نہیں مل رہی۔ بدھ کو سمرسیٹ کاونٹی کے اس گراونڈ کو دفاعی عالمی چیمپین آسٹریلیا اور پاکستان کے میچ کی میزبانی کرنا ہے۔ناٹنگھم میں ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو14رنز سے ہرانے کے بعد پاکستانی ٹیم کو گراونڈ میں کرکٹ نہیں مل سکی ہے۔