تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / پاک آسٹریلیا میچ کے دوران ٹاونٹن میں بارش کے امکانات کم لیکن ختم نہیں ہوئے ،بارش کی وجہ سے ٹاونٹن میں دن بھرپچ ڈھکے رہے

پاک آسٹریلیا میچ کے دوران ٹاونٹن میں بارش کے امکانات کم لیکن ختم نہیں ہوئے ،بارش کی وجہ سے ٹاونٹن میں دن بھرپچ ڈھکے رہے

ٹاونٹن – 11 جون 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) ٹاونٹن ں بارش کے امکانات قدرے کم ہوئے ہیں لیکن ختم نہیں ہوئے ہیں ۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارش کی وجہ سے ٹاونٹن میں دن بھرپچ ڈھکے رہے – میپچ پر گھاس کو صاف کردیا گیاہے۔کیو ریٹر نے پچ کو ون ڈے کی مناسبت سے تیار کیا ہے۔شام کو تھوڑی دیر کے لئے کور ھٹا کر پانی خشک کیا گیا اور پچ سے گھاس کو مشین کے ذریعے کاٹ دیا گیا۔ جگہ جگہ پانی کھڑا ہوا تھا جبکہ آوٹ فیلڈ بھی گیلی تھی ۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث آسٹریلیا نے انڈور میں ہلکی پریکٹس کی۔جبکہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے ساتھ کئی کھلاڑیوں نے میچ پریکٹس کی، کوچ مکی آرتھر اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے پریکٹس کی نگرانی کی۔