تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / پاکستان کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ سے قبل آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس سٹونس ان فٹ ہو جانے سے میچ سے باہر ہو گئے

پاکستان کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ سے قبل آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس سٹونس ان فٹ ہو جانے سے میچ سے باہر ہو گئے

ٹاونٹن ۔ 11 جون 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ سے قبل آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس سٹونس ان فٹ ہو جانے سے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انڈیا کے خلاف میچ میں سٹونس کی کمر میں کھچ پڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنا اگلا میچ کھیلنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ ان کی جگہ آسٹریلیا نے مچ مارش کو طلب کر لیا ہے لیکن تاحال آئی سی سی کو ٹیم میں اس تبدیلی کی کوئی درخواست نہیں دی ہے۔ جب تک آسٹریلیا مارکس سٹونس کی جگہ مچ مارش کو اپنے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے کی باضابط درخواست نہیں دیتی مچ مارش پندرہ رکنی آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ائرن فنچ نے سٹونس کے زخمی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اب ٹیم کی ترتیب میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ فنچ نے کہا کہ مچ مارش جمعہ کو آسٹریلیا کی اے ٹیم کے ساتھ انگلینڈ پہنچنے والے تھے لیکن سٹونس کے زخمی ہونے کی وجہ سے انھیں احتیاطً کچھ دن پہلے انگلینڈ بلا لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا دیکھنا ہو گا کہ سٹونس کتنی جلد مکمل طور پر فٹ ہو کر کھیلنے کے قابل ہوتے ہیں۔ فنچ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سٹونس کے زخمی ہونے سے انھیں گیارہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں مشکل پیش آئے گی کیونکہ سٹونس ایک اہم جگہ پر کھیلتے ہی اور بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ فنچ نے کہا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ سٹونس کب صحت یاب ہو کر ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے اسی لیے مچ مارش کو طلب کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ان کے طبی معائنے ہو رہے ہیں اور اگلے چند روز میں ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ سٹونس کی چوٹ کی کیا نوعیت ہے۔