تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ اپنی کمزور ساکھ کو مستحکم کرنے کی کوشش میں اے ایچ ایف سی ای او طیب اکرام سے آج ملاقات کریں گے.

پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ اپنی کمزور ساکھ کو مستحکم کرنے کی کوشش میں اے ایچ ایف سی ای او طیب اکرام سے آج ملاقات کریں گے.

لاہور:12جون2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ اپنی کمزور ساکھ کو مستحکم کرنے کی کوشش میں آج ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے سی ای او و ایف آئی ایچ کے ایگزیکٹیو بورڈ کے ممبر طیب اکرام سے ملاقات کریں گے.پی ایچ ایف اعلامیہ کے مطابق ملاقات دوپہر دو بجے پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈ آفس لاہور میں ہوگی.ملاقات میں ایشیئن ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے اور پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی واپس لانے کے حوالے سے بات ہوگی .واضع ریے ہاکی کے مختلف حلقوں کی جانب سے پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ کی جانب سے یہ ملاقات سیلفی مہم کا حصہ قرار دی جارہی ہے تاکہ ہاکی حلقوں کو ےہ تاثر دیا جا سکے کہ پی ایچ ایف سیکریٹری فعال انداز میں کام کررہے ہیں در حقیقت دو جولائی کو ہونے والی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوابائی رابطہ کے اجلاس میں پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ کی اپنی اہلیت بھی سوالیہ نشان بنی ہے.جس کے حوالے سے پی ایچ ایف کے آفیشل تحریری جواب داخل کریں گے.