تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / فیصل صالح کی ھٹ دھرمی اور کرائے کی فٹبالرز کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کا ورلڈ کپ میں شرکت کا خواب چکنا چور.کمبوڈیا نے 4-1 سے کامیابی اپنے نام کرلی

فیصل صالح کی ھٹ دھرمی اور کرائے کی فٹبالرز کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کا ورلڈ کپ میں شرکت کا خواب چکنا چور.کمبوڈیا نے 4-1 سے کامیابی اپنے نام کرلی

کراچی – 12 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) فیصل فٹبال فیڈریشن ایف ایف ایف کے سربراہ کی ھٹ دھرمی اور کرائے کی فٹبال ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان فٹ بال ٹیم کا فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ منگل کو دوحہ، قطر میں کمبوڈیا نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 4-1 کی شکست دیکر دو میچوں کے رائونڈ میں 2-0 سے فتح اپنے نام کی اوراگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ پہلے میچ میں کمبوڈیا نے پاکستان کو 2-0 سے زیر کیا تھا۔ دوحہ قطر کے حماد بن خلیفہ فٹبال اسٹیڈیم کو پاکستان کا ہوم گرائونڈ قرار دیا گیا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم کا آغاز عمدہ تھا ۔ 18 ویں منٹ میں حسن بشیر نے اپنی ٹیم کوبرتری دلا دی. تاہم دوسرے ہاف میں کمبوڈیا کی ٹیم نے بھرپور فائٹ بیک کیا اور میچ میں پاکستان کو 2-1 سے شکست دے دی . یوں دو میچز کے سکور کی بنیاد پر کمبوڈیا کی ٹیم نے 4-1 سے فتح اپنے نام کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔