تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / آل کراچی ملک محمد خان شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 ، ملک اسٹار اور برما آفریدی کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 سے برابر

آل کراچی ملک محمد خان شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 ، ملک اسٹار اور برما آفریدی کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 سے برابر

کراچی -13 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) آل کراچی ملک محمد خان شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 زیراھتمام لاہٹ آف بلوچ فٹبال کلب۔گبول پارک میں کھیلے جانیوالے میچ میں ملک اسٹار اور برما آفریدی کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 سے برابر . ملک اسٹار کی ٹیم نے پہلے ہاف کے دس منٹ تک بال کو اپنے کنٹرول میں رکھا لیکن اس دوران برما آفریدی کے گول پر کوہی خطرناک موو بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ملک اسٹار کے فاروڈز نے برما آفریدی کے گول پر مسلسل حملے کیے لیکن اس دوران برما آفریدی کے ڈیفنڈر نے ملک اسٹار کے فاروڈ کے ان حملوں کو پسپا کیا۔برما آفریدی کی ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف کے25ویں منٹ میں نجیب اللہ کے کراس پر وسیم گول نہ کرسکے۔پہلے ہاف کے 32ویں منٹ ملک اسٹار کے عرفان اللہ کے بہترین مومنٹ کو اسٹراہیکر عرفان الحق نے گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔

میچ کے پہلے یاف کے اختتام تک ملک اسٹار کو ایک گول کی برتری حاصل رہی۔دوسرے ہاف میں برما آفریدی کے فاروڈ کمباہنڈ موو بنانا شروع کیے۔بالآخر دوسرے ہاف میں میچ کے 40ویں منٹ میں سلیم نے خوبصورت ھیڈ کے زریعے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے دلکش پاسنگ اور بہترین کمباہنڈ موومنٹ دیکھنے میں آے۔لیکن کوہی بھی ٹیم مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔میچ کا اختتامی وسل ایک ایک گول کی برابری پر بجا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو پنلٹی ککس دیے گے جس میں برما آفریدی نے دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ریفری کے فراہض آصف نے انجام دیے۔جبکہ معاون میں خالد اور یوسف فیفا میچ کمشنر کے فراہض ندیم بلوچ برادرز حمعہ 14 جون 2019 کو پہلا میچ لعل بخش میموریل اور خاصخیلی اسپورٹس جبکہ لیاری یوناہٹڈ کا مقابلہ ہاکس بے یوناہٹڈ سے ہوگا۔