تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / اسلامک گیمز ۔ ایشین انڈورگیمز ۔ ایشین گیمز ۔ یوتھ اولمپکس اور پیرا ایشین گیمز کے میڈلسٹ کھلاڑیوں میں تین کڑوڑ 26لاکھ کی انعامی رقم کی تقسیم کی تقریب 20 جون کو منعقد کی جائے گی

اسلامک گیمز ۔ ایشین انڈورگیمز ۔ ایشین گیمز ۔ یوتھ اولمپکس اور پیرا ایشین گیمز کے میڈلسٹ کھلاڑیوں میں تین کڑوڑ 26لاکھ کی انعامی رقم کی تقسیم کی تقریب 20 جون کو منعقد کی جائے گی

اسلام آباد -14جون2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چوتھے اسلامک سالیڈرٹی گیمز2017 باکو ۔ ایشین انڈوراینڈ مارشل آرٹ گیمز 017 2 اشک آباد ۔ 18ویں ایشین گیمز 2018جکارتہ ۔ 3 سمریوتھ اولمپکس بیونس آئرس 2018 ۔ ایشین پیرا گیمز2018جکارتہ میں پاکستان کے لئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئیے جاری کردہ 32.600 ملین (تین کڑوڑ26 لاکھ )کی انعامی رقم 20 جون کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں تقسیم کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر آئی پی سی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا میڈلسٹ کھلاڑیوں میں انعامی رقم تقسیم کریں گیں ۔ اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں وزارت آئی پی سی کے اعلی حکام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذمہ دار ن کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کی جبکہ وفاقی سیکر ٹری آئی پی سی اکبر درانی ۔ ڈی جی پی ایس بی عارف ابراہیم ۔ ڈی ڈی جی ایڈمن منصور احمد خان ۔ ڈائریکٹر فنانس پی ایس بی غضنفر بھنڈر ڈائریکٹر ایڈمن محمد اعظم ڈاربھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو انعامی رقم دینے کے حوالے سے تقرےب 20جون کو منعقد کی جائے گی ۔
جن ایونٹس اور گیمز کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کو اس تین کڑوڑ 26 لاکھ انعامی رقم سے نوازا جائے گا ۔ ان میں
چوتھے اسلامک سالیڈرٹی گیمز2017 باکوآزربائیجان میں پاکستان کے لئے3 سلوراور 8براونز میڈل جےتنے والے (اتھلیٹکس ۔ کراٹے ۔ شوٹنگ ۔ سوئمنگ ۔ ٹینس ۔ ریسلنگ اور ووشو) کے کھلاڑی ۔
پانچویں ایشین انڈور اینڈمارشل آرٹ گیمز 2017اشک آباد ترکمانستان میں پاکستان کے لئے تین گولڈ ۔ تین سلور اور سولہ براونز میڈل جیتنے والے (اتھلیٹکس ۔ بلئیرڈ ۔ جو جسٹو ۔ ریسلنگ اور کک باکسنگ) کے کھلاڑی ۔
18ویں ایشین گیمز 2018جکارتہ انڈونیشیا جس میں پاکستان نے چار براونز میڈل حاصل کرنے والے (اتھلیٹکس ۔ کراٹے ۔ کبڈی ۔ اور سکواش) کے کھلاڑی ۔
تیسرے سمر یوتھ اولمپکس گیمز 2018 بیونس آئرس ارجنٹائن جس میں پاکستان نے ایک براونز میڈل حاصل کیا تھا جو ریسلنگ میں تھا کے کھلاڑی ۔
پیرا ایشین گیمز 2018جکارتہ انڈونیشیا جس میں پاکستان نے دو گولڈ اور ایک براونز میڈل اپنے نام کیا تھا جو کہ اتھلیٹکس میں تھے شامل ہیں ۔