تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / آل پنجاب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 15جون کو گجرات میں ہوگی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور مہمان خصوصی ہونگے ،آل پنجاب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے نئے سوئمرز سامنے آئیں گے، ندیم سرور

آل پنجاب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 15جون کو گجرات میں ہوگی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور مہمان خصوصی ہونگے ،آل پنجاب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے نئے سوئمرز سامنے آئیں گے، ندیم سرور

لاہور ۔ 14جون2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) محکمہ کھیل پنجاب کے زیراہتمام15جون کو گجرات جمخانہ کلب میں منعقد ہونے والی آل پنجاب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور ہوں گے،پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی چیمپئن شپ میں انڈر8،10،12،14،16اور 18ایج گروپ کے سوئمرز50میٹر فری سٹائل، بٹر فلائی، بیک سٹروک اور بریسٹ سٹروک کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پنجاب ہر کھیل کے کھلاڑیوں کیلئے ایونٹس منعقد کررہا ہے، سوئمنگ بین الاقوامی سطح پر معروف کھیل ہے اس لئے نئے سوئمرز تیار کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ، آل پنجاب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ اسی سلسلہ کی کڑی ہے، سوئمنگ کے فروغ کے لئے اس سے قبل بھی ایونٹس منعقد کئے گئے ہیں ، آل پنجاب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے نئے سوئمرز سامنے آئیں گے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کے لئے ایونٹس منعقد کرتے رہیں گے،محکمہ پنجاب کے اقدامات سے سپورٹس کا کلچر فروغ پا رہا ہے ۔