تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے بھارت کیخلاف میچ میں شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے بھارت کیخلاف میچ میں شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیدیا

مانچسٹر- 14 جون 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے بھارت کیخلاف میچ میں شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ وقار یونس نے شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو 4 پیسرز اور سپنر شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کیلئے لکھے گئے کالم میں وقار یونس نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کو اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کو 4 پیسرز اور ایک سپنر کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے شعیب ملک کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے جبکہ بلے باز ایسے سٹروکس نہ کھیلیں کہ گیند سیدھی فیلڈرز کے ہاتھوں میں جائے۔