تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / جیت کے لئے مثبت سوچ اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گیں، بھارت کو ہرا سکتے ہیں اور ہرائیں گے ،اب باقی تمام میچز جیتنا ہوں گے۔: محمد عامر

جیت کے لئے مثبت سوچ اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گیں، بھارت کو ہرا سکتے ہیں اور ہرائیں گے ،اب باقی تمام میچز جیتنا ہوں گے۔: محمد عامر

مانچسٹر- 14 جون 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں بھارت کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہمیں مثبت سوچ اور حکمت عملی کیساتھ بھارت کیخلاف میدان میں اترنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے عزم ظاہر کیا ہے کہ عالمی کپ 2019ءکے 16 جون کو کھیلے جانے والے اس اہم میچ میں ہم روایتی حریف بھارت کو ضرور ہرائیں گے۔عالمی کپ کے تمام میچز کے دوران ٹیموں پر دباؤضرور ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں بھی دباؤ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہمیں مثبت سوچ اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہے کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد ہمیں باقی تمام میچز جیتنا ہوں گے۔عامر نے کہا کہ ہم بھارت کو یقینا ہرا سکتے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ہماری بیٹنگ لائن نے کافی اچھا کھیل پیش کیا۔
یاد رہے کہ محمد عامر میگا ایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز ہیں جنہوں نے تین میچوں میں 10 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی ان کی کارکردگی بہترین رہی۔انہوں نے اپنے ایک روزہ کیرئیر میں پہلی مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔