تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / ویرات کوہلی آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں پاکستان کیخلاف بڑے ٹاکرے میں بھی ایک ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں . کون سا ؟ جانئیے اس خبر میں

ویرات کوہلی آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں پاکستان کیخلاف بڑے ٹاکرے میں بھی ایک ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں . کون سا ؟ جانئیے اس خبر میں

مانچسٹر- 14 جون 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جدید کرکٹ میں دنیا کے بہترین بلے باز تصور کئے جاتے ہیں جنہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں اور اب وہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں پاکستان کیخلاف بڑے ٹاکرے میں بھی ایک ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ میں وہ بے مثال کارکردگی دکھا چکے ہیں اور اب وہ پاکستان کے خلاف عالمی کپ کے اگلے میچ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔30 سالہ کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں 11,000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے محض 57 رنز درکار ہیں۔اگر ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف میچ میں یہ ہدف عبور کر لیتے ہیں تو وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے جلدی 11,000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ حاصل کر سکتے تھے تاہم بارش کے باعث یہ میچ منسوخ کر دیا گیا۔اس وقت سب سے کم 276 اننگز میں 11,000 رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، کوہلی اس وقت 221 اننگز میں 10,943 رنز بنا چکے ہیں۔