تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / سافٹ بال فیڈریشن کیجانب سے محمدناصر کی خدمات کا اعتراف۔جنرل عارف حسن نے گولڈ میڈل پیش کیا

سافٹ بال فیڈریشن کیجانب سے محمدناصر کی خدمات کا اعتراف۔جنرل عارف حسن نے گولڈ میڈل پیش کیا

کراچی- 15 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹنٹ جنرل(ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ کھیلوں کوپروان چڑھانے،نئے ٹیلنٹ کی دریافت اور کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں سہولیات فراہم کرنے والے آرگنائزرز کے کردار اور انکی اہمیت کونظراندازنہیں کیا جاسکتا اپنا سب کچھ کھیل اور کھلاڑیوں کیلئے وقف کرنے والے عہدیداران ہمارے ہیروہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کیجانب سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمدناصر کو سافٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلئے کی گئی ان کی 20 سالہ خدمات کے اعتراف کے طور پر گولڈ میڈل دیتے ہوئے کیا اس موقع پر سافٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سےّدوسیم ہاشمی، سیکریٹری احمدعلی راجپوت، فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف اور ایس ایس اے کے سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ بھی موجودتھے جنرل عارف حسن کاکہنا تھا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انکو کھیلوں کے متواترمواقع فراہم کرنے والے اسپورٹس آرگنائزرز کی خدمات کااعتراف ان کی زندگی میں ہی کرنا ایک لائق تحسین اور قابل ستائش اقدام ہے جس کی تقلید دیگر اسپورٹس فیڈریشنزکو بھی کرنی چاہیے اس بہترین کاوش پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم مبارکباد کے مستحق ہیں اس موقع پر محمدناصرکومبارکباد دیتے ہوئے جنرل عارف حسن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آج اس اعزاز کوحاصل کرکے آپ میں مزید حوصلہ اور محنت کاجذبہ پیدا ہوگا جو مستقبل میں سافٹ بال کی ترقی میں بہت معاون ثابت ہو گا سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم نے کہا کہ محمدناصر جیسے اسپورٹس آرگنائزر ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور پاکستان میں اس کھیل کومقبول بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں فیڈریشن کی جانب سے ہرسال سافٹ بال میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے آرگنائزرزکو گولڈ میڈل دیا جائے گا