تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / کرکٹ ورلڈکپ کا سب سے بڑے ٹاکرا ، بھارت نے پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنا تے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 337 رنز کا ہدف دے دیا

کرکٹ ورلڈکپ کا سب سے بڑے ٹاکرا ، بھارت نے پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنا تے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 337 رنز کا ہدف دے دیا

مانچسٹر- 16 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) کرکٹ ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنالیے ہیں اور پاکستان کو جیت کے لئے 337 رنز کا ہدف دے دیا ہے .اس سے قبل 47 ویں اوور میں بارش کے باعث ایک بار میچ روکنا پڑا تھا جب میچ رکا اسوقت بھارتی ٹیم 305 رنز پر کھیل رہی تھی۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہل نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے ابتدا میں محتاط انداز اپنایا اور 5 اوورز کے بعد کھل کر کھیلا شروع کیا جس کے دوران گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹرو کس کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر 136 رنز جوڑے۔

روہت شرما نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جب کہ کے ایل راہل نے 69 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں ایک چھکا اور تین چوکے بھی شامل تھے۔ بھارت کا اسکور 136 تک پہنچا تو کے ویل راہل وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 78 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسری وکٹ پر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی نے 98 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور شرما 85 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی 24ویں سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ بھارت کا مجموعی اسکور 234 تک پہنچا تو روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔
یسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہاردک پانڈیا تھے جو 26 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے جب کہ محمد عامر نے ہی 298 کے مجموعی اسکور پر دھونی کو آؤٹ کیا جو کہ ایک رنز بناسکے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77 رنز بنائے وہ 47.4 اوور میں اپنے شکاری محمد عامر ہی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ جبکہ شنکر15 اوریادیو10 رنز بنا کر باٹ آوٹ رہے ۔
بھارت کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ اسپنر شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

ہر چار سال بعد آنے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی جنگ میں اب تک جیت صرف بھارت کی ہوئی ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 6 بار آمنے سامنے آئیں اور ہر بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانوی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج بارش کا خدشہ ہے، ہفتے کو بھی بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن متاثر ہوا اور ٹیمیں انڈور نیٹ پریکٹس تک محدود رہیں۔ ورلڈ کپ میں خراب موسم اور بارش کی وجہ سے اب تک چار میچز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو مایوسی اور آئی سی سی کو تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے میچز کا ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جس میں اُسے 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس ساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔