تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باکسنگ / بلوچستان میں چند مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں باکسنگ کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، صادق خان اچکزئی

بلوچستان میں چند مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں باکسنگ کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، صادق خان اچکزئی

کوئٹہ: 16 جون 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز/ سید شاہ زیب شاہ) بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر صادق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں باکسنگ ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے چند مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے صوبے میں باکسنگ کھیل کے خیرخواہ کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ہم نے باکسنگ کا کھویا ہوا مقام کو بھال کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے ناراض دوستوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید حفیظ آغا فیض اللہ جان حاجی واحد، حبیب اللہ جعفری، بشیر احمد اچکزئی، لیاقت ہزارہ، واحد خان خروٹی، اسحاق عاجز، محمد شعیب، محمد علی ہزارہ، نظام نظامی، غلام نبی لانگو، محمد زاید اور کریم گوشی موجود تھے. حبیب اللہ جعفری اور ان کے ساتھیوں کے جو تحفظات تھے ان کا خاتمہ کرکے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن نے تمام جایز مطالبات تسلیم کئے

صوبائی صدر کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے مقصد صوبے میں باکسنگ کھیل پرموٹ کرکے باکسرز کو مواقع فراہم کرنا ہے چند عناصر کے ہاتھوں ہماری درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے، ان دوستوں نے اختلافات بُھلا کر حقیقی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہماری کابينہ خوش آمدید کہتی ہے اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے مل جل کر باکسنگ کھیل کے فروغ کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بروئے کار لانا ہے. بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید حفیظ آغا نے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہمارے درمیان اختلافات باکسنگ کھیل کی پزیرائی کیلئے یکجا ہو گئے ہیں اور ہم مل جل کر باکسنگ کھیل کو بلوچستان میں مزید عام اور فعال کرنا ہوگا باکسنگ کھیل واقفیت رکھنے والے حبیب اللہ جعفری کے خدمات سے با خوبی واقف ہیں اور کسی سے پوشیدہ نہیں ہے بلوچستان میں باکسنگ کھیل کے عہدیداروں اور کوچز ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور بطور سکرٹری میں تمام انے والے کو خوش آمدید کہتا ہوں،

حبیب اللہ جعفری نے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اج خوشی کا مقام ہے کہ صوبائی کابینہ نے اختلافات کا خاتمہ کرکے باکسنگ کھیل کی مزید تقویت کیلئے جو فیصلہ کیا خوش آئند اقدام ہے کیونکہ ہم سب کا مقصد صوبے میں باکسنگ کھیل کا فروغ دینا ہے اور ہم نے تمام کابینہ کو ساتھ لیکر باکسنگ کھیل کی فروغ کیلئے کام کا عزم کیا ہے. حاجی واحد نے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ باکسنگ کھیل بہتر مفاد کی خاطر دھڑوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ نیک شگون ہے اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر صادق خان اچکزئی، جنرل سکریٹری سید حفیظ آغا، فنانس سیکرٹری فیض اللہ جان، محمد اسحاق عاجز و دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مخلص عہدیداروں نے باکسنگ کے مفاد کیلئے جو فیصلہ کیا اس کا کوئی مثال نہیں ملتا آخر میں شرکا کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا