تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اسنوکر / محکمہ کھیل پنجاب کے زیراہتمام پنجاب انٹر ڈویژن اوپن سنوکر چیمپئن شپ 17جون سے شروع ہوگی

محکمہ کھیل پنجاب کے زیراہتمام پنجاب انٹر ڈویژن اوپن سنوکر چیمپئن شپ 17جون سے شروع ہوگی

لاہور16جون2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) محکمہ کھیل پنجاب کے زیراہتمام2روزہ پنجاب انٹر ڈویژن اوپن سنوکر چیمپئن شپ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں 17جون بروز پیر سے شروع ہوگی،افتتاحی تقریب دن 11بجے ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹسپ پنجاب ندیم سرور ہوں گے، چیمپئن شپ 18جون تک جاری رہے گی، پنجاب سنوکر ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی چیمپئن شپ میں پنجاب کی 9ڈویژنز کی ٹی میں حصہ لیں گی، پنجاب انٹرڈویژن اوپن سنوکر چیمپئن شپ کے لئے ٹرائلز14اور 15جون کو پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ہوئے جس میں کھلاڑیوں کی کثیر تعدا د نے حصہ لیا،پنجاب انٹر ڈویژن اوپن سنوکر چیممپئن شپ میں سنوکر کے قومی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے ۔