تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلہ میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا ۔ واپڈا کے اویس خان نے پہلی ۔ بائیکستان کے شاہ ولی کا دوسرا اور واپڈاکے عزت اللہ کا تیسرا نمبر

ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلہ میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا ۔ واپڈا کے اویس خان نے پہلی ۔ بائیکستان کے شاہ ولی کا دوسرا اور واپڈاکے عزت اللہ کا تیسرا نمبر

سُست ۔ 29 جون 2019 (صوفی ہارون سے ۔ سپورٹس ورلڈ نیوز) دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلہ میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا ۔ واپڈا کے اویس خان نے مطلوبہ فاصلہ 2;58;23;58;23 میں طے کر کے اپنے نام کرلیا ۔ بائیکستان کے سائیکلسٹ شاہ ولی نے2;58;23;58;24 کے وقت کے ساتھ دوسرے ، واپڈاکے سائیکلسٹ عزت اللہ نے 2;58;25;58;08 کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے دوسرے مرحلے میں چوتھی پوزیشن نثار احمد( واپڈا )نے،پانچویں پوزیشن گلام حسین (ایس ایس جی سی) نے جبکہ چھٹی پوزیشن عابد صدیق( آرمی) کے نام رہی ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت اور پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہنزہ سے ہوا ۔ ایونٹ کا ےہ تیسرا م مرحلہ ہنزہ سے شروع ہوکر سست کے مقا م پر اپنے اختتام کو پہنچا یہ مرحلہ 92کلو میٹر پر محیط تھا ۔

ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 83 میں سے77نے کھلاڑیوں نے ریس مکمل کی تھی ۔ جبکہ چھ کھلاڑی ڈس کوالیفائی ہوگئے تھے ۔ ۔ گذشتہ روز مکمل ہونے والے 3 ریس کے دوسرے اور خطر ناک ترین مرحلے میں ریس میں شرک سبھی سائیکلسٹوں نے ریس فنش کی ۔ ریس کے اختتام پر گزشتہ رات ڈی سی ہنزہ بابر سبطین کی جانب سے ریس کے شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ٹورڈی خنجراب کے آفیشلز ۔ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے آفیشلز ،سائیکلیسٹوں اور علاقہ کے عمائدین نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس تقرےب میں دوسرے مرحلے کے فاتح کھلاڑی سمیت ٹاپ چھ کھلاڑیوں کو کیشن انعام سے نوازا گیا جبکہ ایونٹ کے دوسرے مرحلہ کے فاتح کھلاڑی پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ کو ونر جرسی بھی پہنائی گئی ۔ گذشتہ امقامی انظامیہ کی جانب سے ڈنر کے بعد رنگا رنگ تقرےب بھی سجائی گئی کھلاڑیوں کو انعامات دےنے کی تقرےب کے مہمان خصوصی وقار علی خان سابق سیکرٹری او رڈی سی ہنزہ بابر سبطین تھے ۔ دیگر مہمان گرامی میں ر نائب صدر پاکستان سائیکلینگ نثار احمد، یو سی آئی کومیشر ماجد نصیری شامل تھے ایونٹ کا چاتھا اور آخری مرحلہ کل سُست سے شروع ہوکر خنجراب میں اختتام پذیر ہوگا ۔