تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس ، پاکستان واپدا نے میلہ لوٹ لیا ۔ ایس ایس جی سی کا دوسرا نمبر

دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس ، پاکستان واپدا نے میلہ لوٹ لیا ۔ ایس ایس جی سی کا دوسرا نمبر

خنجراب ۔ 1 جولائی 2019( صوفی ہارون سے ۔ سپورٹس ورلڈ نیوز) دوسری ٹورڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس پاکستان واپڈا کے کھلاریوں نے میدان مار لیا ۔ ٹیم ایونٹ میں پاکستان واپڈا کا پہلا اور ایس ایس جی سی کا دوسرا نمبر ۔ انفرادی مقابلوں میں بھی واپڈا کے نجیب اللہ چھاگئے ۔ بہترین نوجوان سائیکلسٹ کا اعزاز افغانستان کے فصیح اللہ رحمانی لے اُڑے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن اور گلگت بلتستان کی حکومت کے اشتراک سے چار مرحلوں مین گلگت سے خنجراب (پاک چائینہ بارڈر) تک منعقد ہونے والی دوسری ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس گذشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچ گئی ۔ پاکستان سائیکلئنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ حتمی نتائیج کے مطابق ٹیم ایونٹ میں پاکستان واپڈا کے سائیکلسٹوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا ۔ جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ۔ انفرادی کیٹگری میں پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ نے گلگت سے خنجراب تک کا فاصلہ 08:41:39کے وقت کے ساتھ طے کر کے پہلے نمبر پر ۔ بلوچستان کے ہنزلہ 44:43 : 8 کے وقت کے ساتھ دوسرے ۔ ایس ایس سی جی کے عبدالرزاق
47 : 8:46 :کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

جبکہ چوتھی پوزیشن ٓرمی کے عبداللہ خان ۔ پانچویں پوزیشن فصیح اللہ رحمانی اور چھٹی پوزیشنٓرمی کے عابد صدیق نے اپنے نام کی ۔ جبکہ ایونٹ کے بہترین نو جوان سائیکلسٹ کا اعزاز افغانستان کے فصیح اللہ رحمانی کے حصہ میں آیا ۔ ایونٹ کی اختتامی تقرےب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی تھے جنہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستاب کے ہمراہ فاتھ کھلاڑیون میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سدر پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا کے بلند ترین مقام پر سائیکل ریس کا انعقاد کسی معرکہ سے کم نہیں جس پر وہ اس ایونٹ کے آرگنائزرز ۔ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن اور خاص طور پر سائیکلسٹ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہاس ایونٹ کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا بہترین امیج دنیا کے سامنے جائےگا ۔ اور دنیا بھر میں سیاحت کے شوقےن سائیکلینگ کے توسط سے بھی پاکستان میں موجود قدرت کے حسین اور خوبصورت نطاروں سے آگاہی ھاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاحت اور سپورٹس کے حوالے سے پاکستان کا روشن مستقبل دیکھ رہے ہیں ۔ اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی ایماندار قیادت کے زیر سایہ پاکستان نہ صرف دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہوگا بلکہ اس ملک مین کھیل بھی پروان چڑھیں گے ۔

تقریب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی خطاب کیا اور صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور تقرےب کے شرکاء کواپنی حکومت کی جانب سے کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔