تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ واپڈا کے نصیب اللہ کے نام، بلوچستان کے ہنزلہ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی

دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ واپڈا کے نصیب اللہ کے نام، بلوچستان کے ہنزلہ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی

خنجراب ۔ 1 جولائی 2019(سپورٹس ورلڈ نیوز)دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کا سُست سے خنجراب تک کا 83کلو میٹر پرمحیط چوتھامرحلہ پاکستان واپڈا کے نصیب اللہ نے مطلوبہ فاصلہ2:55:08 میں طے کرکے اپنے نام کرلیا ۔ بلوچستان کے ہنزلہ 2:55:09 کے وقت کے ساتھ دوسرے جبکہ کے ایس ایس جی سی کے رزاق 2:58:39 کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ ریس کے آخری مرحلہ میں چوتھی پوزیشن فیض اللہ ، پانچویں پوزیشن عزت اللہ اور چھٹی پوزیشن عبداللہ خان کے حصہ میں آئی ۔ دنیا کے بلند ترین مقام پر اپنے اختتام کو پہنچنے والی اس ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس کا اہتمام پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ اشتراک سے کیا تھا ۔ اور جسکے پارٹنرز میں سیرینا ہوٹلز ۔ ایس سی او ۔ بینک الفلاح ۔ اپنا بینک ۔ کراکرم بینک اور ایف پی سی سی آئی نے تعاون کیا تھا ۔ اس سے قبل گذشتہ روز کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقرےب گزشتہ رات سپست ڈرائی پورٹ پر منعقد کی جس میں گذشتہ روز کے ٹاپ چھ کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اس حوالے سے منعقد تقرےب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی تھے ۔ سیکر ٹری سپورٹس و سیاحت ۔ آصف اللہ ۔ سابق سیکر ٹری سپورٹس وقار احمد خان اور کمشنر گلگت تھے جنہوں نے تیسرے مرحلے کے ٹاپ چھ کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا ۔ اس موقع پر گزشتہ روز کے ایونٹ کے فاتح کھلاڑی کو ہنزہ وائیٹ جرسی اور بہترین نوجوان کھلاڑی کو عطا آباد بلیو کی جرسی پہنائی گئی ۔