تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کبڈی / اسکولز میں بریک کے دوران طلبا کو کبڈی کھیلنے سے نہ روکا جائے ، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام سی ای اوز کےنام مراسلہ جاری کر دیا

اسکولز میں بریک کے دوران طلبا کو کبڈی کھیلنے سے نہ روکا جائے ، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام سی ای اوز کےنام مراسلہ جاری کر دیا

لاہور – 4 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام سی ای اوز کےنام مراسلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت دی جائے کہ فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کی موجودگی میں طلبا کو کبڈی کھیلنے دی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ بریک کے دوران اسکولوں میں طلبا کو کبڈی کھیلنے سے روکا جاتا ہے۔ کبڈی ایک اہم کھیل ہے اور اسکول اس جسمانی کھیل کیلیے بہترین پلیٹ فارم ہیں۔کبڈی اسکولوں میں ہونے والے کھیلوں کے ایونٹس کا ضروری حصہ ہوتی ہے۔
بھوک نہ لگنا،پچکے گال،کمزور جسم،پتلاپن،کھانا کھانے کے باوجود جسم کی نشونما نہ ہونا،اور ہڈیوں کے ڈھانچے سے نجات پانے کےلئے آج ہی آرڈر کریں فاسٹ باڈی گروتھ اور کمزور جسم کو موٹا اور خوبصورت بنائیں Call Now
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کی ذمے داری ہے کہ وہ طلبا میں کبڈی سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینےکا شوق پیدا کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں کبڈی کھیلنے پر پابندی لگادی تھی۔